عائشہ اکرام کے ساتھی ریمبو سمیت 11ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

 عائشہ اکرام کے ساتھی ریمبو سمیت 11ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار، کرائم رپورٹر)ضلع کچہری کی عدالت کے جج حسن سرفراز چیمہ نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کے ساتھی ریمبو سمیت 11ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید2روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا،گزشتہ روز پولیس نے ریمبو سمیت 8ملزمان کو چار روز ہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا، اس کیس میں پولیس کی جانب سے تین ملزمان کی گرفتاری گزشتہ روز عمل میں لائی گئی ہے،ملزموں کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں مقدمات درج ہیں،تفتیشی افسر نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے عدالت کوبتایا کہ مدعیہ نے ریمبو اور اس کے ساتھیوں پر تصاویر اور ویڈیوز کا الزام لگایا ہے، ملزمان سے تفتیش مکمل اور ویڈیوز برآمد کرنی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ملزمان کا مزیدجسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے،ملزموں کے وکلاء نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ ملزمان تو ہمیشہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کے ساتھ رہے، ویڈیوز موجود ہیں کہ ریمبو سمیت دیگر نے ٹک ٹاکرکی جان بچائی،عائشہ اکرم کی آڈیو سامنے آگئی ہے جس میں وہ رقم کا مطالبہ کر رہی ہے، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزموں کو مزیددوروزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،علاوہ ازیں ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ خالد محمودنے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کوہراساں کرنے کے کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی،احاطہ عدالت میں جذباتی مناظربھی دیکھے گئے،لواحقین کی جانب سے عدالت کے اندر اور احاطہ عدالت میں آہ و بکاکی گئی، ملزمان لواحقین کو دیکھ کر زاروقطار روتے رہے،ملزمان کے بچے  والدین کے ساتھ لپٹ گے،ملزمان کا موقف ہے کہ وہ بے قصور ہیں۔

 عائشہ اکرام

مزید :

صفحہ آخر -