جعلی انتقال کیس،پٹواری سمیت 6 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع

 جعلی انتقال کیس،پٹواری سمیت 6 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج شیخ سجاداحمد نے جعلی انتقال نامہ اور رجسٹری کیس میں پٹواری سمیت دیگر سرکاری ملازمین کے کیس میں ملوث رفاقت علی سمیت 6 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 27 اکتوبر تک توسیع کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر ریفرنس سے متعلق مکمل رپورٹ بھی طلب کر لی ہے،ملزمان میں رفاقت علی، سید محبوب سرور گیلانی، ریاض احمد، ممتاز علی، محمد صادق اور ملک اے آر ارشد شامل ہیں،جیل حکام کی جانب سے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا،نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کوبتایا کہ ملزمان پر جعلی انتقال نامہ بنا کر سرکاری اور پرائیویٹ زمین فروخت کرنے کا الزام ہے۔

 جعلی انتقال کیس

مزید :

صفحہ آخر -