بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،25بوگس کنکشن کاٹ دیے

 بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،25بوگس کنکشن کاٹ دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)لیسکو ایئرپورٹ روڈ سب ڈویژن کا بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن، 25کنکشن پکڑے لئے،کنکشنز منقطع کر کے 35 ہزار  یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج، مقدمات کے اندراج کے لئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں جمع کروا دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹوچوہدری محمد امین کی ہدایات پر ایس ڈی او ایئرپورٹ نوید شاہنواز نے100کنکشن چیک کئے،25 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے 35ہزار یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ پکڑے جانے والے21 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔