ڈرافٹ ایکٹ تھیراپیوٹک گڈز کنٹرول ایکٹ 2021 کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

 ڈرافٹ ایکٹ تھیراپیوٹک گڈز کنٹرول ایکٹ 2021 کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

  

لاہور (جنرل رپورٹر) حکومت کی جانب سے ڈرافٹ ایکٹ تھیراپیوٹک گڈز کنٹرول ایکٹ 2021 کا جائزہ لینے ہومیو پیتھک فارماسیوٹیکلز اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو ممبران کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔جسکی آن لائن صدارت چیئرمین ایچ پی سی اے پاکستان عمران سلیم نے کراچی سے  کی جبکہ لاہور میں اجلاس کو پروفیسر محمد سلیم قریشی اور اسد پرویز قریشی نے چیئر کیا۔اس اجلاس میں ڈریپ ایکٹ 2012 کے متعلقہ سیکشن کا 2021کے تھیراپیوٹک گڈز کنٹرول ایکٹ کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ہومیوپیتھک انڈسٹری امپوٹررز اور ٹریڈرز کا موقف تھا کہ اس ایکٹ کو  صرف ایک نقطہ نظر سے ترتیب دیا گیا ہے، ہر سیکٹر کی ڈیفینیشن (تعریف) قواعد و ضوابط، پیرامیٹرز کسی بھی طور پر بھی ایکدوسرے سے مطابقت نہیں رکھتے لہذا  ہر ڈسپلن کے مخصوص قواعد و ضوابط کو ایک باقاعدہ شیڈول کے تحت لا کر ایکٹ کا حصہ بنانا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -