مختلف گروپوں نے ریئلٹرزسے اتحاد کی خبروں کی تردید کر دی

مختلف گروپوں نے ریئلٹرزسے اتحاد کی خبروں کی تردید کر دی

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے لاہور کے امن، انصاف،محافظ، اتحاد گروپ نے رئیلٹرز گروپ سے اتحاد کی خبروں کی تردید کر دی۔ ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا اے جی ایم کے اجلاس کے بعد تمام گروپوں کا مشترکہ اجلاس طلب کر رہے ہیں انتخابی اتحاد کا متفقہ فیصلہ کریں گے۔ چیئرمین انصاف گروپ منظورچوہدری نے روزنامہ پاکستان سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امن گروپ کے چیئرمین نذیر رحمت ہیں، محافظ گروپ کے چیئرمین خرم گیلانی ہیں اتحاد گروپ کے رضا شاہ صدر ہیں۔ رئیلٹرز گروپ کی طرف سے چلائی گئی خبریں حقائق کے منافی ہیں منظور چوہدری نے کہا جب ہم کسی گروپ کی حمایت کا اعلان کریں گے تو بند کمرے میں نہیں کریں گے سر عام کریں گے۔

۔ موجودہ ایسوسی ایشن کی 3سالہ کار کردگی مایوس کن رہی ہے 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -