ڈی ایچ اے ریئلٹرز گروپ کو متحدرکھنے کے لئے کوششیں جاری

ڈی ایچ اے ریئلٹرز گروپ کو متحدرکھنے کے لئے کوششیں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) الیکشن 2018ء کے فاتح،ڈی ایچ اے رئیلٹرز گروپ کی طرف سے گروپ کو آئندہ الیکشن میں بھی متحد رکھنے کی کوششیں، جنرل سیکرٹری میاں شاہد محمود اور رئیلٹرز گروپ کے مرکزی رہنما اعجاز امین کو منانے کی کوششیں جاری۔ روزنامہ پاکستان کو مضبوط ذرائع نے بتایا۔ رئیلٹرز گروپ کے سرپرست اور بزرگ رہنما رئیلٹرز گروپ سے ناراض ہونے والے نوجوانوں کو دوبارہ واپس لانے کے لیے سرگرم ہیں اس کے لیے انہیں دسمبر کے الیکشن میں دوبارہ اہم نشستوں پر امیدوار بننے کی بھی پیش کش کی جارہی ہے۔