چیئرمین مصالحتی کمیٹی کے  امیدوار کیلئے چہ مگوئیاں شروع

چیئرمین مصالحتی کمیٹی کے  امیدوار کیلئے چہ مگوئیاں شروع

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)فیئر اینڈ لائل گروپ کے مرکزی قائدڈی ایچ اے کے سینئر ترین رئیل اسٹیٹ ایجنٹ سابق چیئرمین مصالتی کمیٹی چوہدری اعجاز احمدکیا دوبارہ چیئرمین مصالتی کمیٹی بننے جا رہے ہیں۔ ڈی ایچ اے میں نئی بحث شروع کہا جا رہا ہے فیئر اینڈ لائل گروپ کے ڈی ایچ اے رئیلٹرز گروپ کے ساتھ اتحاد میں اہم کردار ادا کرنے والے چوہدری اعجاز احمدفیئر اینڈ لائل گروپ کے ایک بڑے دھڑے کی مخالفت کے باوجود چیئرمین شیخ احتشام کا رئیلٹرز گروپ سے انتخابی اتحاد بنانے میں کامیاب رہے۔ کہا جا رہا ہے ان کی ساری دوڑ مصالتی کمیٹی کیلئے ہے دوسرے حلقے کا کہنا ہے میاں طلعت احمد مخالفت میں ہے چوہدری اعجاز احمد کے ذرائع نے کہا ہے میرٹ پر اتحاد ہوا ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -