”پاکستان“خبر پر ایکشن،بد حال ڈونگی گراؤنڈ میں وزراء کی”تختی“ نصب

”پاکستان“خبر پر ایکشن،بد حال ڈونگی گراؤنڈ میں وزراء کی”تختی“ نصب

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) روزنامہ پاکستان کی خبرپرایکشن،ڈونگی کرکٹ گراؤنڈ مہران بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن میں ٹھیکیدار کے غائب ہونے اور افتتاح کی خالی تختی لگے رہنے کی خبر کی اشا عت کے بعد 12اکتوبر کو صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے نام کے افتتاح کی تختی لگا دی گئی جس پر اہل علاقہ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گراؤنڈ کی چار دیوار گری پڑی ہے، لائٹس کے بغیر خالی پول منہ چڑھا رہے، ایسے میں رات کے اندھیرے میں تختی لگا دینا دلچسپ امر ہے کیونکہ 12اکتوبر کو جب میاں محمود الرشید کی وزیر ہاؤسنگ کی حیثیت سے تختی لگائی گئی ہے حالانکہ وہ اب بلدیات کے وزیر ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -