یو ایم ٹی، چائنیز یونیورسٹی اور زلمی فاؤنڈیشن کے مابین معاہدہ

یو ایم ٹی، چائنیز یونیورسٹی اور زلمی فاؤنڈیشن کے مابین معاہدہ

  

لاہور (پ ر)  یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) نے  زلمی فاؤنڈیشن اور تانگ چائنیز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی لمیٹڈکے ساتھ ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت یو ایم ٹی کو چائنہ کے پیشہ ورانہ اداروں کے ساتھ منسلک کریگا جس سے مشترکہ ڈگری پروگرامز، فیکلٹی ٹریننگ، چینی زبان سیکھنے سمیت یو ایم ٹی طلبا ء کیلئے انٹرنشپ پروگرامز کے مواقع فراہم ہونگے۔ مفاہمتی یاداشت پر صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد،  تانگ چائنیز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی لمٹڈ کے صدر لی جن سونگ،زلمی فاؤنڈیشن کے چیف انوویشن آفیسر ڈاکٹر کیڈرک ایمل ایڈون نے دستخط کیے۔زلمی فاؤنڈیشن 2016 میں پشاور زلمی کے نام سے غیر منافع بخش کے طور پر شروع کی گئی تھی۔

زلمی فاؤنڈیشن کا مقصد نوجوانوں کی ترقی، خواتین کو با اختیار بنانے سمیت تعلیم اور سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -