ڈینگی حملے، ہسپتالوں میں رش، اجلاسوں میں سب اوکے: فنڈز ہضم کرنیکا انکشاف 

ڈینگی حملے، ہسپتالوں میں رش، اجلاسوں میں سب اوکے: فنڈز ہضم کرنیکا انکشاف 

  

 ملتان،رحیم یارخان،بہاولپور،   راجن پور (خصوصی رپورٹر،بیورو رپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)ڈینگی مچھر کا خوف روز بروز بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں نفسیاتی مسائل بڑھ رہے ہیں اور لوگ انفرادی طور پراپنے طور پر اقدامات کر کے رات کو سوتے ہیں مگر ڈینگی کے تدارک کیلئے جن اداروں کو ذمہ داری سونپی ہوئی ہے وہ خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

ہسپتال راجن ہور کے قریب ایکسچینج روڈ پر پانی مہینوں سے مچھروں کی افزائش میں کردار ادا کر رہا ہے مگر بلدیہ کوٹ مٹھن کے افسر اس سے بے خبر بھی نہیں مگر کچھ کرنے کو بھی تیار نہیں اس روڈ کے مکین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں مچھروں کی بہتات سے رات بھر سو نہیں پاتے ہسپتالوں میں بھی متاثرین علاج و معالجہ کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں لاکھوں روپے کے فنڈز بلدیاتی اداروں میں صحت و صفائی کی مد میں منظور کیے جاتے ہیں وہ افسران کی بندر بانٹ کی نظر ہو جاتے ہیں۔ متاثرین ندیم شاہ،توقیر شاہ،شوکت شاہ اور زاہد شاہ نے ڈپٹی کمشنر راجن پور اور کمشنر راجن پور سے فوری سے اپیل کی ہے کہ پوری ایکسچینج روڈ سیوریج کے پانی سے زیر آب ہے اور سینکڑوں مکانات میں رہائش پزیر ڈینگی کی افزائش سے خوف زدہ یے دیگر بیماریاں اور جراثیم بھی پھیل رہے ہیں رہیہیں فوری طور پر یہاں سے سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئے بلدیہ کے افسران کو جگایا جائے اور اصلاح احوال کیلئے اقدامات کیے جائیں بہاولپور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد دوسرے شہروں کی نسبت انتہائی کم ہے۔۔رواں ماہ 37 ڈینگی کے کنفرم مریض بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں داخل ہوئے۔33 صحتیاب ہوے جبکہ 4 افراد زیر علاج ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے کہا ہے کہ موجودہ موسم ڈینگی لاروا کی افزائش کے لئے سازگار ہے اور مختلف اضلاع میں ڈینگی کیس رپورٹ ہو رہے ہیں جس کے لئے ضروری ہے کہ ضلع بھر میں سرویلنس سرگرمیوں کو بڑھایا جائے اور تمام متعلقہ ادارے ڈینگی وائرس کے پھیلا اور لاروا کی افزائش کے تمام ممکنہ ذرائع کو ختم کرنے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سر انجام دیں۔یہ ہدایات انہوں نے ضلعی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اور ضلعی انسداد کورونا کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اجلاس میں ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید، ضلعی فوکل پرسن محمد یوسف سعید سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں ڈینگی سرویلنس کے لئے جاری محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال سمیت ٹی ایچ کیو، آر ایچ سی او ربی ایچ یو میں حکومتی ہدایات کے مطابق ڈینگی آئسولیشن وارڈز فنکشنل رکھیں جائے جبکہ ڈینگی سے آگاہی اور براہ راست علاج کی سہولت کے لئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کانٹرز مختص کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سرویلنس ٹیمیں ضلع کے تمام ہاٹ سپاٹ کا از سر نوجائزہ لیں اور تسلسل کے ساتھ ہاٹ سپاٹ کا وزٹ کریں  سنی پل کے رہائشی 15 سالہ محمد حسین کو ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے پر ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہونے پر انتظامیہ نے ڈینگی وارڈ منتقل کر دیا۔ نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سو لیشن وارڈ 18 میں  زیر علاج ملتان کے 40 سالہ ظفر،24 سالہ حمزہ، خانیوال کے 42 سالہ نواز، 30 سالہ غلام نبی، مظفر گڑھ کے 18 سالہ طیب اور 25 سالہ سعید میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے،یوں آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے، اس حوالے سے فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان نے بتایا ڈینگی آئی سو لیشن وارڈ میں بستروں کی تعداد 24 جبکہ آئی سی یو میں بستروں کی تعداد 04 ہے،  جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی میں مبتلا 02 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے

اوکے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -