زکریا یونیورسٹی ملتان میں چیئر مین و ڈین کمیٹی کا اہم اجلاس

  زکریا یونیورسٹی ملتان میں چیئر مین و ڈین کمیٹی کا اہم اجلاس

  

 ملتان (سٹی رپورٹر) بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان چئیرمین و ڈین کمیٹی کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی زیر صدارت منعقعد ہوا۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر علیم خان، رجسٹرار صہیب راشد خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی ہدایات کے مطابق طلبہ کی ایس او پیز کے تحت سوفیصد حاضری کو یقینی بنا یا جاے اور اساتذہ کرام کے ساتھ ساتھ نان ٹیچنگ سٹاف اور کینٹینوں پر کام کرنے والے عملہ کی فوری ویکسین کی جاے اور اس بات کی تسلی کی جائے کہ کوئی بھی عملہ بغیر ویکسین کے پر فارم (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

نہ کرے۔ اجلاس میں طے پایا کہ  حکومتی  ہدایات کے مطابق ٹرانس جینڈر کے لئے تعلیم کے دروازے کھولنے کے لئے پالیسی تشکیل دی جائے اور سربراہان شعبہ جات اس ضمن میں اہم تجاویز دیں ۔ اجلاس میں یونیورسٹی میں زیر تعلیم معذور طلبہ کو زیا دہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لئے غورو غوض کیا گیا اور شعبہ جات کے سربراہان کو اس ضمن میں  اپنا  کردار ادا کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں ہائیر ایجو کیشن کمیشن کی جانب سے انڈر گریجو ایٹ آفسز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا  تاکہ طلبہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیا ت فراہم کی جائیں اور ان کی کونسلنگ کے ساتھ ساتھ کھیل کی سرگر میوں میں انہیں شرکت کے زیادہ مواقع فراہم کیئے جائیں۔ اس حوالے سے پرو وائس چانسلر کی زیر نگرانی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ اجلاس میں حکومت کی ہدایات کے مطابق یونیورسٹی کے تین اہم مقامات پر پاکستان کا نقشہ آویزاں کرنے کی منظوری بھی دی گئی  تاکہ نوجوان نسل کو پاکستان کے محل وقوع سے آگاہی ہو سکے۔ اجلاس میں وائس چانسلر نے اس بات پر زور دیا کہ ادارہ کے سوفٹ امیج کو ڈویلیپ کرنے کے لئے اساتذہ، آفیسرز اور ملازمین اپنا کردار ادا کریں۔    

مزید :

ملتان صفحہ آخر -