ایڈیشنل آئی جی کا تھانہ سٹی خان پور کا دورہ،ایس ایچ او کی کلاس

ایڈیشنل آئی جی کا تھانہ سٹی خان پور کا دورہ،ایس ایچ او کی کلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)  ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ تبادلہ سرکاری ملازمت کا لازمی جزو ہے اسد سرفراز نے بطور ڈی پی او رحیم یار خان اپنے پیشہ ورانہ فرائض احسن طریقے سے انجام دیئے یہ بات انہوں نے ڈی پی او رحیم یار خان اسد سرفراز کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمد زبیر دریشک اور دیگر افسران بھی اس دوران موجود تھے کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران مشکل لمحات بھی درپیش آتے ہیں تاہم ان سے نبرد آزما ہو کر ہی (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
آفیسر سرخرو ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمت میں ہر تعیناتی کا الگ تجربہ ہوتا ہے اور دوران ملازمت بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے جس سے فرائض کی ادائیگی میں نکھار آتا ہے اس موقع پر انہوں نے اسد سرفراز کو یادگاری شیلڈ دی جبکہ ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمد زبیر دریشک نے اسد سرفراز کو پھول دیئے اور ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا سٹاف آفیسر ڈی ایس پی محمد رضوان خان بھی اس دوران موجود تھے  ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے تھانہ سٹی خان پور کا اچانک معائنہ کیا اور صفائی کی ناقص صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو تنبیہہ کی کہ تھانہ کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے اور تھانہ کے ماحول کو بہتر بنایا جائے انہوں نے تھانہ۔میں موجود خاتون اور بزرگ سائلین کی شکایات سن کر ایس ایچ او کو بلاتاخیر قانونی کارروائی کا حکم دیا کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ تھانہ سے فوری انصاف کی فراہمی عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد سازی کا مثر ذریعہ ہے انہوں نے تھانہ کی حوالات میں ملزمان سے پوچھ گچھ کی فرنٹ ڈیسک اور مال خانہ کا جائزہ لیا اور مال۔خانہ میں موجود سرکاری اسلحہ کی مناسب دیکھ بھال کرنے کی ہدایت کی انہوں نے تھانہ کا ریکارڈ ملاحظہ کیا اور ریکارڈ کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کیاس دوران سٹاف آفیسر ڈی ایس پی محمد رضوان خان بھی موجود تھے  ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان 14 اکتوبر کو پولیس لائین میں دربار سے خطاب کریں گے اس دوران پولیس شہدا کے اہل خانہ اور ریٹائرڈ پولیس افسران اور ملازمین سے بھی ملاقات کرکے ان کے مسائل سنیں گے اور ان مسائل کے حل کے احکامات صادر کریں گے کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان پولیس دربار کے دوران ملتان ریجن کے اضلاع ملتان، وہاڑی اور خانیوال کے اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران اور ملازمین میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کریں گے بعد ازاں ملتان ریجن میں امن و امان کی صورتحال کے جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے 
خطاب