کرونا،ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ہنگامی اقدامات ضروری، اجمل بھٹی

کرونا،ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ہنگامی اقدامات ضروری، اجمل بھٹی

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) سیکریٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو ڈینگی اور کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔ تمام چیف ایگزیکٹیو افسران فیلڈ میں ڈینگی ان ڈور سرویلینس کی خود نگرانی کریں اور اس ضمن میں تمام انڈکیٹرز کو مکمل کرانے کے لیے اقدامات یقین بنائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے آج جنوبی پنجاب کے تمام چیف ایگزیکٹیو افسران ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھاریٹز کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز جنوبی پنجاب ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی، ڈسٹرکٹ مین(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

جرز پنجاب ہیلتھ فیسلیٹز مینجمنٹ کمپنی اور دیگر افسران نے بھی بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی پنجاب میں ڈینگی اور کورونا کے اہداف فوری حاصل کیے جائیں اور اس کے لیے تمام افرادی قوت اور دیگر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی اور کورونا کنٹرول کے تمام اقدامات کی خود نگرانی کریں اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو صحت کی معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ دکھی انسانیت کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران لوگوں کو ڈینگی اور کورونا سے بچا کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے بارے آگاہی مہم کو موثر اندازمیں عام لوگوں تک پہنچائیں۔ تاکہ کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بھی محفوظ رہا جاسکے۔ انہوں نے تمام چیف ایگزیکٹیو افسران کو ہدایت کی کہ جنوبی پنجاب کے تمام اسپتالوں میں ادویات کے وافر اسٹاک کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے اور اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ اسپتالو ں میں زیر علاج لوگوں کو مفت ادویات میسر ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجا ب میں اتائیت کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے۔ نہ صر ف اتائیت مراکز کو مستقل طور پر سیل کردیا جائے بلکہ اس گھنانے عمل میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ اس رحجان کی مستقل بنیادوں پر حوصلہ شکنی ہوسکے اور لوگوں کو ان سے محفوظ بنایا جاسکے۔

اجمل بھٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -