اسحاق ڈار کی جعلی ویکسی نیشن،ملزم دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اسحاق ڈار کی جعلی ویکسی نیشن،ملزم دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے ...

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) اسحاق ڈار کی  کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے کا معاملہ، جوڈیشل مجسٹریٹ نیویکسین لگانے والے ملزم  عاشق حسین کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ ملزم کے خلاف کاروائی ضلعی انتظامیہ نے(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

 کی تھی۔ڈسپنسر عاشق حسین نے کورونا ویکسینیشن سنٹر سے  اسحاق ڈار کو پہلی ڈوز کی جعلی انٹری کی،ضلعی انتظامیہ نے ڈسپنسر کو گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا،ڈسپنسر عاشق کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری بھی کی جا رہی ہے۔ ملزم سے تفتیش اور برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے جسے 15 اکتوبر کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائیگا۔

حوالے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -