میٹرو بس منصوبہ میں مبینہ کرپشن  کیس کی سماعت21اکتوبر تک ملتوی

میٹرو بس منصوبہ میں مبینہ کرپشن  کیس کی سماعت21اکتوبر تک ملتوی

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان کے دو ججز پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ملتان میٹرو بس منصوبہ کرپشن کیس کو احتساب عدالت نمبر ایک سے نمبر دو میں منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں عدالت(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

 عالیہ میں پٹواری گلزار نے کونسل سید محمد شاہ کے ذریعے رٹ درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ میٹرو بس منصوبہ میں کرپشن کی شکایات پر قومی احتساب بیورو نے تین علیحدہ ریفرنس دائر کیے جس میں سرکاری افسران و  اہلکار، انجینئرز اور آرکیٹیکٹ کے خلاف ریفرنس  شامل تھا انہوں نے بریت کے لیے احتساب عدالت نمبر ایک میں درخواستیں دائر کررکھی تھیں جس پر جرح اور وکلا بحث مکمل ہوچکی ہے اب کیس منتقل ہونے سے التوا کا شکار ہونے کا خطرہ ہے اس لیے انکا کیس پہلے والی عدالت میں ہی سماعت کرنے کا حکم دیا جائے۔ یاد رہے کہ میٹرو بس منصوبہ میں مبینہ طور پر قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے الزام میں کیس احتساب عدالت ملتان میں زیر سماعت ہے اس کیس میں سابق کمشنرز اور ڈی سی او سمیت کئی افسران ملوث ہیں۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -