ڈیجیٹل، موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کامیابیاں سمیٹنے میں سب سے آگے 

 ڈیجیٹل، موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کامیابیاں سمیٹنے میں سب سے آگے 

  

 ملتان (  نیوز   رپورٹر  )پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک، موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے ملک میں بہترین ریٹیل بینک کے طور پر ریٹیل بینکر انٹرنیشنل (آر بی آئی) ایشیا ٹریل بلیزر ایوارڈ 2021 جیت لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بیسٹ(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

 لون آفرنگ کٹیگری میں بینک کے ہاس لون کو بھی نہایت سراہا گیا۔ اس سلسلے میں برطانیہ کے ادارے ارینا انٹرنیشنل، دبئی کے مڈل ایسٹ اکنامک ڈائیجیسٹ (ایم ای ای ڈی) اور سنگاپور کے ادارہ گلوبل ڈیٹا کے اشتراک سے سالانہ آر بی آئی ایشیا ٹریل بلیزر ایوارڈز میں ایشیا بھر کی مالیاتی اور بینکنگ انڈسٹری میں قابل ذکر جدتوں اور کسٹمر سروس میں نمایاں کامیابیوں کو سراہا جاتا ہے۔ رواں سال، ایوارڈز کے 12 ویں ایڈیشن کی تقریب کے لئے 25 ممالک سے متعدد کٹیگریز کے لئے 300 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ ایوارڈز جیتنے والوں کا اعلان کرونا سے بچا کے پیش نظر آن لائن تقریب میں کیا گیا۔ اس قابل ذکر کامیابی پر ایم ایم بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، غضنفر عزام نے کہا، "یہ ایوارڈ صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرنے سے متعلق ایم ایم بی ایل کے مستحکم ارادے کا ثبوت دیتا ہے۔ ہم اپنے صارفین کی بینکاری کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں،اس سلسلے میں مطلوبہ ڈیجیٹل مصنوعات اور خدمات پیش کی جاتی ہیں جو ملک میں انفرادی صارفین اور چھوٹے و درمیانی کاروباری اداروں کو فعال اور بااختیار بناتی ہیں۔ اس اعزاز سے جدت، بہترین کارکردگی اور اپنی ریٹیل خدمات کو جدید بنانے کا ہمارا عزم مستحکم ہوا ہے تاکہ ہم ملک میں اپنے صارفین کو بہتر انداز سے سہولیات فراہم کریں اور مالی سہولیات کے پھیلا میں وسعت لائیں۔ "ایم ایم بی ایل کے چیف بزنس اینڈ پروڈکٹس آفیسر، محمد عاصم انورنے کہا، "ہم فن ٹیک ایکو سسٹم کو فعال بنا کر ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں تاکہ پاکستان کے دور دراز ترین علاقوں کو بھی یہی خدمات میسر ہوں۔ ملک میں بہترین ریٹیل بینک کے طور پر براعظم ایشیا میں ہم اس اعزاز کے حصول پر مشکور ہیں۔ ہمیں ہاسنگ لون پروڈکٹ سمیت اپنے وسیع پروڈکٹ پورٹ فولیو پر فخر ہے اور خطے میں اسے بہترین لون آفر کے طور پر نہایت قدر کی نگاہ سے سراہا گیا۔ یہ اعزاز ایک قابل ذکر کامیابی ہے کیونکہ یہ خاص طور پر حکومت کے فلیگ شپ اقدام نیا پاکستان ہاسنگ اسکیم سے ہم آہنگ ہے۔" ریٹیل بینکر انٹرنیشنل (آر بی آئی) بریفنگ خدمات فراہم کرنے والا خود مختار ادارہ ہے جو گزشتہ 36 سال سے دنیا بھر میں ریٹیل بینکنگ اور کنزیومر فنانس کے ایکوسسٹم میں اعلی عہدوں پر فائز ایگزیکٹوز کے لئے بنیادی ذریعہ بن چکا ہے۔ آر بی آئی کی جانب سے اہم شعبہ جات بشمول پروڈکٹ اننویشن، ڈسٹری بیوشن چینلز، لیڈرشپ اسٹریٹجی، ریگولیشن اور مارکیٹنگ کا بہترین انداز سے احاطہ کرنے کے ساتھ سبسکرائبرز فراہم کرتا ہے۔ آر بی آئی کی جانب سے ایم ایم بی ایل کی ریٹیل سروسز کو قابل قدر اعزاز ملنے سے ملک کے انتہائی ترجیحی ڈیجیٹل بینکوں کی صف میں بینک کی نمایاں حیثیت مزید مستحکم ہوگی۔ پاکستان کا سب سے بڑا ڈیجیٹل بینک،ایم ایم بی ایل ملک بھر میں اپنے وسیع ڈیجیٹل مالیاتی ایکوسسٹم کے ذریعے لاکھوں افراد اور چھوٹے و درمیانی کاروباری اداروں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ بینک کی خصوصی مطلوبہ پروڈکٹ رینج مختلف سماجی و معاشی طبقات اور کاروباری حلقوں بالخصوص دیہی آبادی کی بدلتی ہوئی مالیاتی ضروریات پوری کرتی ہے اور اس طرح بینکنگ سہولیات سے محروم لاکھوں افراد تک مالیاتی خدمات کی رسائی فراہم کرتی ہے۔

آگے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -