سپلائی ریٹ زیادہ،انتظامیہ کا بھی دباؤ،چوک سرور شہید میں قصابوں   برائلر دکانداروں کی مکمل ہڑتال

 سپلائی ریٹ زیادہ،انتظامیہ کا بھی دباؤ،چوک سرور شہید میں قصابوں   برائلر ...

  

چوک سرورشہید ( نمائندہ پاکستان) سپلائی ریٹ زیادہ ہونے اور سرکاری نرخ نامے پر کم ریٹ دینے پر چوک سرورشہید میں قصابوں اور مرغی فروشوں نے مکمل طور پر ہڑتال کی ہوئی ہے گزشتہ روز ہڑتال کا دوسر ا روز تھا۔(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

قصابوں اور مرغی فروشوں کی ہڑتال کی وجہ سے گوشت کی قلت پیدا ہوگئی اور عوام گوشت کھانے سے دوروز سے محروم چلے آرہے ہیں پولٹری یونین کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ہم غریب لوگ ہیں۔ اتنی ہماری دیہاڑی نہیں بنتی جتنا ہمیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ جرمانے کرکے چلا جاتا ہے۔ہمیں پولٹری کا سپلائی ریٹ زیادہ ملتا ہے جبکہ سرکاری نرخنامے پر کم ریٹ دیا جاتا ہے ہم گھاٹے سودا کیوں کریں جب تک حکومت سپلائی ریٹ کو کم نہیں کراتی ہم گوشت یا مرغی فروخت ہی نہیں کریں گے۔

ہڑتال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -