کرونا سے ایک مریض جاں بحق، زائد المعیادویکسین استعمال کرنیکا انکشاف
ملتان،وہاڑی،ڈیرہ غازیخان، بٹہ کوٹ،اڈا جھلار مدینہ(خصوصی رپورٹر،بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر،نمائندگان پاکستان)تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کبیروالا میں کورونا ویکسی نیشن کرانے والے شہری کا ہسپتال پر زائد المعیاد ویکسئین استعمال کر نے کا الزم، ویکسی نیشن کروانے کے بعد با زومیں سوز ش کے بعد زخم ہوگیا، ہسپتال انتظامیہ نے نااہلی چھپانے کی خاطر زبردستی ہسپتال داخل کر کے آپریشن کردیا، دیہاڑی(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
دار مزدور ہوں،ٹھیلا لگاکر بچوں کا پیٹ پال رہا تھا، آپریشن کے بعد باز و نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے“ متاثرہ تصور عباس ٹوبہ کی دہائی،تفصیل کے مطابق بستی حسین آبا د کبیروالا کے رہائشی غریب محنت کش تصور عبا س ولدملک نور محمد ٹو بہ نے گزشتہ روز میڈیاکو بتایا کہ وہ فروٹ کی ریڑھی لگا کر بچوں کا پیٹ پال رہا تھا انتظامیہ کی کورونا ویکسی نیشن پر سختی کے بعد اس نے مورخہ 21ستمبرکو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال سے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی جسے کے بعد اسکے بازومیں انفیکشن ہونا شرو ع ہوگئی جو بڑھتے بڑھتے بڑے سے گھاؤ میں تبدیل ہوگئی جس پر اس نے ہسپتال انتظامیہ سے شکائت کی تو ایم ایس ڈاکٹر عمارہ بھٹی اوردیگر عملہ نے دباؤ ڈالتے علاج معالجہ کے نام پر ہسپتال میں داخل کر تے ہوئے باز وکا آپریشن کردیا آپریشن کے بعد اسکے بازو نے کام کرنا ہی چھوڑ دیاہے، متاثرہ نے میڈیا کو بتایا کہ بازوکے ناکارہ ہونے پر کام نہ کرسکنے سے گھر کا چو لہا ٹھنڈاہوچکا ہے اور گھر میں نوبت فاقوں پر آگئی ہے،متاثرہ تصو ر عبا س نے میڈیا کے توسط سے ڈپٹی کمشنر خانیوال، وزیر صحت پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب سر دار عثمان بزدار سے صورتحال کے فوری نوٹس لیتے ذمہ داران کے خلاف کاروائی اورمالی امداد کی اپیل کی ہے۔ ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر خالد تحسین نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال میں 2مریضوں کی حالت انتہائی خطرناک ہے ٹیچنگ ہسپتال کے کرونا وارڈ میں داخل مریض محمد بشیرجان کی بازی ہار گیا،جبکہ ٹیچنگ ہسپتال کے کرونا وارڈ میں داخل کل 21مریضوں میں سے10مریضوں میں کرونا کا خدشہ پایا جارہا ہے 8مریضوں کے ٹیسٹ مثبت ہیں جبکہ ہسپتال میں گزشتہ روز419مریضوں کے کرونا سیمپل لئے گئے تمام سیمپلز کے رزلٹ نیگیٹو آئے فوکل پرسن ڈاکٹر خالد تحسین نے کہا کہ ربیع الاول کے سلسلہ میں دوران محفل میلادیا سیرت کانفرنس میں ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ اور ہینڈ سینیٹائزرز کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے جبکہ محفل میلاد یا دیگر تقریبات کے انعقاد کی جگہ کھلی اور کشادہ ہو جس میں مسجد پنڈال انتظامیہ سماجی فاصلے کے نشانات کو بھی یقینی بنائیں شہری حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمد کویقینی بنائیں خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کوبھی محفوظ رکھیں۔حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں کورونا وباء کے باعث معطل ہونے والی مارننگ اسمبلی کی دوبارہ سے اجازت دے دی جس کیلئے باقاعدہ طور پر نوٹیفیکشن نمبر SO(A-1)1-21/-P1جاری کر دیا گیاہے نوٹیفکیشن میں تمام سکولز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مارننگ اسمبلی کے ساتھ ساتھ بزم ادب پروگرام اور سپورٹس سرگرمیوں کا باقاعدگی سے اہتمام کیا جائے تاکہ طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں میں نکھار لایا جا سکے واضح رہے کہ کورونا وباء کے آغاز کے بعد تعلیمی اداروں میں اسمبلی پروگرام سمیت ہمہ قسم نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں پر بابندی لگا دی گئی تھی کورونا وباء کے کنٹرول کے بعد اب مارننگ اسمبلی کی اجازت دے دی گئی ہے۔نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،اموات کی مجموعی تعداد 927 , زیر علاج کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 12 ہو گئی، شبہ میں 48 مریض زیر علاج، کورونا مریضوں کے لئے مختص 78 وینٹی لیٹرز میں سے صرف 26 وینٹی لیٹر خالی، داخل 130 مریضوں میں سے 110 مریضوں نے موذی وائرس کے خلاف ویکسی نیشن نہیں کروا رکھی تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد نے بتایا کہ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئئ مریض جاں بحق نہیں ہوا، یوں یکم اپریل 2020 سے 13 اکتوبر 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 927 ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 12ہو گئی ہے جن میں سے 06مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے,جبکہ کورونا کے شبہ میں 48 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 8ہزار 114 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 924 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ادھر کورونا مریضوں کے لئے مختص 78 وینٹی لیٹرز میں سے صرف 26 وینٹی لیٹر خالی ہیں، جبکہ کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 205 کر دی گئی ہے، جن میں سے 75 خالی ہیں،ادھر ترجمان نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان کے مطابق داخل 130 مریضوں میں سے 110 نے موذی وائرس کے خلاف ویکسین نہیں کروا رکھی ہے جبکہ زیر علاج کورونا میں مبتلا 12 مریضوں میں سے 12مریضوں نے بھی کورونا ویکسین نہیں لگوا رکھی ہے