میلسی:ماں شوہر کے قاتل پر مہربان، عدالت میں راضی نامہ

  میلسی:ماں شوہر کے قاتل پر مہربان، عدالت میں راضی نامہ

  

  میلسی(نامہ نگار)بیٹے کے آنسو دیکھ کر ماں نے شوہر کے قاتل کو معاف کر دیا فاضل عدالت ایڈیشنل  اینڈ ڈ سٹرکٹ اینڈ سیشن جج میلسی  محمد زبیر چغتائی کی عدالت میں پولیس تھانہ مترو نے چالان پیش کیا وکیل استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ محمد فاروق کو  اس کے حقیقی بیٹے محمد عمیر فاروق نے چھری کے ساتھ بے دردی سے قتل کیا جو شراب کے نشے میں اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا رہاتھا جس کا مقدمہ نمبر 440/21 تھانہ مترو میں زیر  دفعہ 302 ت پ  درج ہوا۔ تاہم ملزم محمد عمیر فاروق نے بے اختیار ہو کر رونا شروع کر دیا عدالت میں ان آنسوں کا مدعیہ نسیم بی بی پر اثر ہوا اور اس(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 نے قاتل بیٹے کو معاف کر دیا۔ فاضل عدالت نے ملزم مذکورہ کو معافی ملنے پر راضی نامہ کے تحت بری کرنے کا حکم سنایا۔

معاف کردیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -