ڈیرہ میں تاجر قتل،دکانداروں کی پولیس حکام سے اہم میٹنگ

ڈیرہ میں تاجر قتل،دکانداروں کی پولیس حکام سے اہم میٹنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) ڈیرہ غازیخان کے لیاقت بازار میں رکشہ ڈرائیوروں کے تشدد سے تاجر محمد سلطان کے قتل کے واقعہ پر مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب، سینئر نائب صدر وچیئر مین صرافہ ایسوسی ایشن حاجی  محمد زبیر نظامی،چیئر مین حاجی رانا نذیر احمد،سرپرست اعلیٰ صرافہ ایسوسی ایشن محمد کاشف صدیق،ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ طارق اسماعیل قریشی،رانی بازار کے صدر چاچا فاروق احمد،شیخ محمد گلفام،محمد شاہد،ضلعی سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج،سٹی سیکرٹری انفارمیشن خرم اسحاق مستوئی سمیت فکس اٹ ٹیم ممبران آصف مستوئی،ضیاء خٹک،شیخ محمد فیصل و دیگر پر مشتمل وفد نے ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر اور ڈی ایس پی سٹی (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
سرکل ریحان الرسول افغان سے اہم میٹنگ کی اور واقعہ پر تاجروں میں اشتعال سے آگاہ کیا اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی جس میں تجاوزات کے خاتمہ کے لئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اپنی کاروائی کا آغاز کرے اور ٹریفک پولیس اورضلعی پولیس شہر کے معروف بازاروں میں قائم غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ کے خاتمہ کے لئے ٹھوس کاروائی کرے گی بلاوجہ بازار میں رکشہ کھڑے کر نے پر پولیس اور تاجروں کی مشترکہ پٹرولنگ سے روک تھام کی جائے گی عمل درآمد میں رکاوٹ بننے والے رکشہ اور ریڑھی والوں کے خلاف کاروائی ہو گی تاجررہنماؤں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے ضلع پولیس اور پٹرولنگ پولیس اپنا کردار ادا کرے تاجر برادری اور فکس اٹ ٹیم مکمل تعاون کرے گی۔ 
میٹنگ