کرپشن کیس،ویسٹ مینجمنٹ  اینٹی کرپشن آفس پیش، پوچھ گچھ

کرپشن کیس،ویسٹ مینجمنٹ  اینٹی کرپشن آفس پیش، پوچھ گچھ

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس کے  ملزمان کی اسپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں  13اکتوبر بروز بدھ کو پیش ھوئے۔ڈپٹی  منیجر آپریشن سمیت بلال بھٹہ، سیکٹر انچارج وسیم اقبال، وارث علی، شاہد بشیر، عبدالروف، سجاد بھٹہ، محمد(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

 شفیع  شکور بھٹہ۔سمیت دیگر ملزمان کل  اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ھوئے۔اسپیشل جج انٹی کرپشن نے ملزمان کی طرف سے ہاہیکورٹ میں اپیل کی وجہ سے لاسٹ وارننگ دیتے ہوئے16اکتوبرکی اگلی  پیشی دے دی۔واضح رہے کہ یہ مقدمہ دو سال قبل سرپرست اعلی میونسپل ایمپلائز ویلفیر یونین سی بی اے ملک منیر ہانس کی مدعیت میں اینٹی کرپشن میں درج کروایا گیا تھا جس کی انکوائری میں ملزمان پر 2کروڑ 33لاکھ کی کرپشن کا الزام ہے۔

پوچھ گچھ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -