خاتون کی ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ  گرفتار ڈائریکٹرمیپکو مزید ایک روزہ  جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

خاتون کی ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ  گرفتار ڈائریکٹرمیپکو مزید ایک روزہ  ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) میپکو کی خاتون افسر کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے گرفتار ڈائریکٹر میپکو میاں سہیل افضل کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر میپکو میاں سہیل افضل کو چند روز قبل ضمانت(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
 خارج ہونے پر ایف آئی اے نے ہائیکورٹ سے حراست میں لیا تھا، ملزم کے خلاف خاتون افسر کے موبائل سے ڈیٹا چوری کرنے کا الزام ہے۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے سائبرکرائم نے رواں سال 27جولائی کو مقدمہ درج کیا تھا، ملزم کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر آج 14 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
حوالے