حاصل پور، ترنڈہ میں وارداتیں   پولیس غائب، شہریوں کا احتجاج

حاصل پور، ترنڈہ میں وارداتیں   پولیس غائب، شہریوں کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
حاصل پور،ترنڈہ محمد پناہ،ساہوکا(خصوصی رپورٹر، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) وہاڑی روڈ پر واقع الحبیب سپر سٹور پر دن 2 بجے کے قریب چار مسلح افراد نے مالک سٹور محمد(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
 اشفاق اور ملازمین کو اسلحہ کی نوک پر کمرہ میں بند کر دیا دکان سے لاکھوں روپے کا سامان اور نقدی لے کر فرار ہو گے حاصلپور کے عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کی جائے اور گشت میں اضافہ کیا جائے۔ ترنڈہ محمد پناہ کی حدود خصوصاً ترنڈہ محمد پناہ شہر میں آئے روز چوری اور گن پوائنٹ پر تاجروں سے لوٹ مار جاری ہے گزشتہ روز بعد از نماز مغرب آٹا ڈیلر شیخ مرتضیٰ اپنی دکان پر ڈالے سے آٹا اتروا رہا تھا کہ 3 مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکو آن پہنچے اور گن پوائنٹ پر 50 ہزار نقدی لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ ترنڈہ محمد پناہ نے موقع معائنہ کے بعد مصروف بہ کاروائی ھے جبکہ ترنڈہ محمد پناہ شہریوں عبداللہ شوکت علی محمد زاہد محمد طاہر و دیگر نے ڈی پی او رحیم یار خان سے نوٹس لیکر شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ساہوکا سے نامہ نگار کے مطابق   نامعلوم   ڈاکو 471ای بی کے قریب رمضان سکنہ فتح شاہ سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ محمد اکرم سکنہ 327ای بی،دلدارحسین  کی  موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔   
غائب