مختلف شہروں میں حادثے، 2بچوں سمیت 5افراد جاں بحق 

مختلف شہروں میں حادثے، 2بچوں سمیت 5افراد جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 رحیم یارخان،میاں چنوں،خانیوال(بیورو نیوز،نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) ٹرین تلے آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیابستی ظہور آباد کا رہائشی اسماعیل سلیپر فیکٹری کے سامنے ٹرین تلے آکر جاں بحق ہوگیا پولیس ریلوے تھانہ مصروف تفتیش ہے۔نیشنل ہائی وے پر تلمبہ روڈ چوک کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو معصوم بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ موٹر سائیکل چلانے والا شخص بھی زخمی ہوگیا. جاں بحق ہونے والے(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
 دونوں بچے سگے بھائی تھے.  بچوں کی عمریں 6 سال اور 11 سال بتائی جارہی ہیں جبکہ یہ  بس کے نیچے آکر دو چھوٹے بھائی جنکی عمریں 6 سالہ اور 11 سال بتائی جارہی ہیں جاں بحق ہوگئے  متوفی بچوں کا تعلق نواحی گاں 21 ایٹ آر سے بتایا جا رہا ہے۔ کوٹ سمابہ کی رہائشی 60 سالہ ارشاد بی بی اپنے رشتے دار کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گئی اور شدید زخمی ہو گئی ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پائی اور دم توڑ گئی۔تھانہ احمد پور لمہ کی حدود کے رہائشی 18 سالہ نوجوان ریحان جمال جوکہ پسند کی شادی کا خواہشمند تھا۔ ورثا کے انکار پر دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں حالت تشویشناک ہونے پر ورثا نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم نوجوان ریحان جمال جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث راستے میں دم توڑ گیا۔ نوجوان کی لاش گھر پہنچنے پر اہل خانہ میں صف ماتم بچھ گیا۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔کشمور کی 35 سالہ صغراں بی بی بستی رمضان کی 60 سالہ صفیہ بی بی،چک 10 کی 22 سالہ شازیہ بی بی،بستی شیخ کی 25 سالہ نسرین بی بی، بستی رمضان  کے 30 سالہ شریف احمد اور کشمور کی 26 سالہ کرن نے گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی کوشش کی۔ شیخ زید ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
جاں بحق