میانوالی میں آج کسان کنونشن،زرعی نمائش کی تیاریاں مکمل

میانوالی میں آج کسان کنونشن،زرعی نمائش کی تیاریاں مکمل

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی کی زیر صدارت    آج ضلع میانوالی میں محکمہ زراعت پنجا ب اور نجی کھاد بنانے والی کمپنی کے باہمی تعاون سے منعقدہ کسان کنونش پیداواری مہم برائے فصلات ربیع 2021-22 کا انعقاد ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ کسان کنونشن میں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام بطور مہمانِ خصوصی جبکہ معاون خصوصی برائے وزیر اعظم پاکستان جمشید اقبال چیمہ اور صوبائی وزیر جنگلات(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

 سردار محمد سبطین خان، ممبران پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر، امین اللہ خان نیازی، عبدالرحمن نیازی کوآرڈنیٹر وزیراعظم پاکستان احمد خان نیاز بھی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد بھی شریک ہوگی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ کسان کنونشن میں زرعی ماہرین کاشتکاروں کو فصلات ربیع 2021-22 بالخصوص گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی بارے آگاہی فراہم کریں گے۔ اس موقع پر کاشتکاروں کی دلچسپی کے لئے زرعی نمائش کے انعقاد کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

اجلاس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -