گریس مارکس دینے اور رزلٹ سے متعلق پنجاب کابینہ کی پالیسی فائنل

گریس مارکس دینے اور رزلٹ سے متعلق پنجاب کابینہ کی پالیسی فائنل

  

 میلسی (نامہ نگار)دسویں اور بارہویں جماعت کے رزلٹ کے اعلان کے معاملے پر پنجاب کابینہ نے گریس مارکس دینے اور رزلٹ سے متعلق پالیسی کی منظوری(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

 دے دی  جبکہ کابینہ نے منظوری کے بعد سمری وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دی.ذرائع کے مطابق نویں اور دسویں کلاس کے رزلٹ کے اعلان کے معاملے پر صوبائی کابینہ نے "تھرو سرکولیشن "گریس مارکس دینے اور رزلٹ کے اعلان سے متعلق پالیسی کی منظوری دی۔ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وزیراعلی پنجاب کو بھیجوا دی گئی۔وزیراعلی عثمان بزدار کی منظوری کے بعد توقع ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے دو روز میں رزلٹ کا اعلان کردیا جائے گا جبکہ پنجاب بورڈز کی جانب سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ جماعت کا رزلٹ تیار کرلیا گیا تھا مگر صرف کابینہ سے پالیسی کی منظوری کا انتظار تھا۔دریں اثناسیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب سید جاوید اقبال بخاری کے مطابق کوررونا کے باعث کچھ بچوں کو گریس مارک دینے سے متعلق پالیسی بنائی گئی تھی،ہماری ڈیڈ لائن ہے کہ ہر صورت 16اکتوبر سے پہلے پہلے رزلٹ کا اعلان کردیا جائے۔

فائنل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -