جعلسازی،رجسٹری برانچ کا محرر، لینڈ ریکارڈ سنٹر کے کلرک سمیت6گرفتار

جعلسازی،رجسٹری برانچ کا محرر، لینڈ ریکارڈ سنٹر کے کلرک سمیت6گرفتار

  

ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ریجن حیدر عباس وٹو کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ملتان ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے شہری کی دو کنال آٹھ مرلہ زمین (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

جعلسازی سے ہتھیا لینے کے الزام میں رجسٹری برانچ ملتان کے محرر،لینڈ ریکارڈ سنٹر کے کلرک سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ان افراد کی ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کیا۔اینٹی کرپشن نے درخواست گزار صوبہ ولد اللہ یار کی درخواست پر ریاض حسین،ہیبت خان،شہزاد،احمد حسین،یونس اور غلام غوث کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ملزمان ضمانت پر تھے ضمانت خارج ہونے پر ان کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کردیا گیا ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -