خواتین کی نازیبا تصاویر، بلیک میلنگ  دو ملزموں کو جیل بھجوانے کا حکم

خواتین کی نازیبا تصاویر، بلیک میلنگ  دو ملزموں کو جیل بھجوانے کا حکم

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے خواتین کی نازیبا تصاویر بناکر انہیں  ہراساں اور بلیک میل کرنے والے دو ملزمان کا جسمانی جبکہ ایک کو(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

 جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم جہانزیب رف کے خلاف مدعیہ (ش) نے  بیٹی الف کی نازیبا تصاویر بنانے کا مقدمہ درج کرایا تھا جس پر ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 17 اکتوبر کو پیش کرنے جبکہ ملزم حسن جاوید کے خلاف مدعی نے اپنی بہن (س) کی خفیہ کیمرے سے تصاویر بنانے کا مقدمہ درج کرایا ملزم نے اپنی منگیتر کو ہراساں کرنے کے لیے گھنانا کھیل رچا تھا جس پر ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے اس موقع پر ملزم پر تشدد کے بیان پر میڈیکل کرانے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ دوسری جانب ملزم نعیم اسلم کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کے خلاف اسکی بیوی (م) کی نازیبا تصاویر بنانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ملزم سے مزید تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی نہیں ہے اسلئے ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -