صادق آباد:ماہی چوک پر9قتل،نوجوان مدعیت سے دستبردار

  صادق آباد:ماہی چوک پر9قتل،نوجوان مدعیت سے دستبردار

  

صاد ق آباد(تحصیل رپورٹر) ماہی چوک میں جانو اندھڑ گینگ کی طرف سے 9افراد کے قتل کے مقدمہ کا مدعی مجاہد امیرمقدمہ کی مدعیت سے دستبرار ہوگئے،تفصیل کے مطابق گزشتہ روزمجاہد امیر ولد امیر محمد نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں ماہی چوک میں جو 9فراد جانو اندھڑ گینگ کی واردات کے دوارن قتل ہوئے ان میں سے ایک میرا بھائی منور امیر بھی تھا،پولیس نے مجھے اپنے بھائی (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

کے قتل کی گواہی کے لئے بلایا تھا جب کہ مجھے بغیر بتائے اس کیس میں 9افراد کے قتل کا مدعی بنادیا گیا،میں اس کیس میں مدعی بننا نہیں چاہتا،ڈاکوں نے میرے بھائی سمیت 8کزنوں کو قتل کردیا ہے،ہم شریف آدمی ہیں ان کے مقابلہ نہیں کر سکتے ہم نے اپنے فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔

دستبردار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -