ہدف سے زائد وصولیاں،ایکسائز ٹیموں کو نقد انعامات دینے کافیصلہ

ہدف سے زائد وصولیاں،ایکسائز ٹیموں کو نقد انعامات دینے کافیصلہ

  

ملتان(نیوز رپورٹر)محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکو ٹکس کنٹرول ملتان ڈسٹرکٹ نے کورونا بحران کے باوجود رواں مالی سال 2021، 22 کی پہلی سہہ ماہی کے دوران گذشتہ سال کے مقابلے میں پراپرٹی ٹیکس وصولیوں (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

 میں 10 کروڑ روپے زائد ٹیکس وصولی کرلی ہے جس پر متعدد سرکل انسپکٹرز کی بہتر کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے نقد ایوارڈ دینے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر/ ایڈمن خالد حسین قصوری کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے 30 ستمبر تک ملتان ڈسٹرکٹ کے لیئے مقررہ سالانہ ٹیکس اہداف کا 60 فیصد تک ریکوری کا ٹاسک دیا گیا تھا جس میں 6 انسپکٹرز نے 60 فیصد سے بھی زائد پراپرٹی ٹیکس وصولی کرکے نمایاں رہے ہیں جن میں انسپکٹر صابر نواز، انسپکٹر اسلم نیازی، انسپکٹر نعمان شہزاد، انسپکٹر مس مہرین صدیقی، انسپکٹر امیر احمد اور انسپکٹر احمد رضا شامل ہیں خالد حسین قصوری نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ملتان نے پہلی سہہ ماہی کے دوران 47 کروڑ 25 لاکھ روپے کی ٹیکس ریکوری کی ہے جبکہ سالانہ ضلعی پراپرٹی ٹیکس ہدف 94 کروڑ 52 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے   جوکہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 10 کروڑ روپے  زائد ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ملتان کے جملہ سرکلز کے انچارج انسپکٹرز کی ٹیکس ریکوری میں بہتر کارکردگی کو سراہنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیئے تعریفی اسناد و نقد انعامات دینے کے لیئے باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ملازمین  حکومتی محاصل کی ریکوری کے لیئے مزید محنت و لگن سے فرائض انجام دیں۔ 

فیصلہ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -