کبیروالا میں آپریشن، 56کروڑ مالیت کی سرکاری اراضی واگزار 

کبیروالا میں آپریشن، 56کروڑ مالیت کی سرکاری اراضی واگزار 

  

  ملتان (سپیشل رپورٹر)تحصیلدار کبیر والا  کی ایس ڈی او انہار کے ہمراہ بڑی کاروائی چھپن کروڑ مالیتی سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق تحصیل دار کبیراوالا  ملک سہیل کھوکھر نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کی ہدایت پر تحصیل کبیر والا کے موضع چوپرہٹہ برلب مین جھنگ روڈ پر واقع پانچ ایکڑ قیمتی سرکاری اراضی جو کہ صوبائی محکموں، محکمہ ہائی وے،اور محکمہ انہار (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

کی ملکیتی تھی اور جس کی مالیت تقریباً 5 ایکڑ  رقبہ مالیتی 560000000 (چھپن کروڑ) روپے بنتی ہے  ناجائز قابضین سے واہگزار کرالی گئی ہے۔سرکاری ارضی واہگزار کرانے والی ٹیم کی سرابراہی  ملک سہیل احمد تحصیلدارکبیروالا نے کی جبکہ ان کے ہمرا ملک محمد رمضان قیصر قانونگو سرکل سرائے سدھو، محمد احمد ایس ڈی او  محکمہ انہارویگر شامل تھے واگزار کروا ئی گئی مذکورہ اراضی متعلقہ محکمہوں کے حوالے کردی گئی ہے۔

واگزار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -