مظفرگڑھ،بیت المال میں مبینہ بدعنوانی،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو معاملے کی تفتیش، پوچھ گچھ کی ہدایت

مظفرگڑھ،بیت المال میں مبینہ بدعنوانی،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو معاملے کی ...

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس احمد ندیم ارشد نے ڈپٹی ڈائریکٹر بیت المال مظفرگڑھ شعیب رضا کے خلاف 80 لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن پر تھانہ سٹی مظفر گڑھ اور اینٹی کرپشن میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کرنے اور ہراساں (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

و پریشان کرنے کے خلاف درخواست پر متعلقہ حکام سے جواب طلب کیا تھا تاہم ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو معاملے کی تفتیش کی ہدایت کی ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں شعیب رضا نے کونسل شیخ جمشید حیات کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ چیئرمین بیت المال سلیم قریشی نے سیاسی مخالفت کی بنا پر جھوٹا مقدمہ درج کرایا،جعلی ووچرز پر دستخط کے ذریعے بیت المال کے اکانٹ سے 80 لاکھ روپے کی رقم نکلوائی گئی، ڈی پی او مظفرگڑھ کے ذریعے مجھے گرفتار کرنے کی منصوبہ بندی اور ہراساں کیا جا رہا ہے، انوسٹیگیشن افسران پہلے انکوائری پھر کاروائی کریں، انہوں نے اپنی کرپشن چھپانے اور سازش کے ذریعے مقدمہ پہلے تھانہ سٹی میں درج کرایا بعد ازاں اینٹی کرپشن حکام کو بھجوا دیا گیا۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -