راجن پور میں کریک ڈاؤن،متعد د اشتہاری گرفتار،تفتیش شروع

راجن پور میں کریک ڈاؤن،متعد د اشتہاری گرفتار،تفتیش شروع

  

 را جن پور (نا مہ نگار)  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور محمد افضل کی ہدایات پر ضلع بھر میں سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزمان کے خلاف راجن پور پولیس کی جانب کریک ڈاؤن جاری۔ ڈی پی او راجن پور کی جانب سے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز کو سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کی فہرستیں فراہم کر کے گرفتاری کے حوالے سے ٹارگٹ دے دیئے گئے۔ اس موقع پر ڈی پی او راجن پور کا کہنا تھا کہ تمام ایس ایچ اوز کو اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے دیئے گئے ٹارگٹ کا روزانہ کی (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

بنیاد پر فالو اپ لیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو موٹر سائیکل لفٹر/سنیچر گینگز کے سرگرم کارکنان کے خلاف کمپین لانچ کرنے کے احکامات بھی جاری کیئے جا چکے ہیں۔ سی آئی اے اسٹاف کو بھی اس حوالے سے ٹارگٹس دیئے گئے ہیں۔  راجن پور پولیس کی جانب سے 18 تھانوں کی پولیس ٹیمز کی جانب سے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں گزشتہ 10 روز کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 63 اشتہاری ملزمان گرفتار کیئے جا چکے ہیں۔ گرفتار کیئے جانے والے اشتہاری ملزمان پولیس کو قتل/اقدام قتل/ ڈکیتی/ رابری اور موٹر سائیکل سنیچنگ جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

تفتیش شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -