حکومت تاجروں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرے، خواجہ محمد حسین
ملتان ( نیوز رپورٹر )ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر خواجہ محمد حسین نے کہا ہے کہ چھوٹے تاجروں کو بلاسود قرضے آسان شرائط پر مہیا کئے جائیں کورونا لاک ڈان نے انکی معاشی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے ٹیکسز مسائل کے حل کے لیے بھی اتھارٹیز اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں تاکہ مسائل کم ہوں اور چھوٹے تاجرو ایس ایم ای سیکٹر خوشحالی کی طرف سفر کر سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم سی سی آئی میں ملتان تاجر اتحاد اور مرکزی انجمن تاجران شجاعباد کے وفود سے ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ایوان میں ملاقات(بقیہ نمبر53صفحہ6پر)
کی جن میں ملتان تاجر اتحاد کے بانی چیئرمین الحاج چوہدری محمد حنیف کی قیادت میں جبکہ وفد میں سرپرست اعلی حاجی چوہدری محی الدین،سٹی صدر محمد افتخار با جی،افضال حیدر چوہان،میاں وقاص فرید قریشی،ملک ربنواز،محمد ثاقب صدیق شامل تھے جبکہ مرکزی انجمن تاجران شجاعباد کے وفد کی قیادت نگران اعلی حافظ محمد طیب،صدر حاجی محمد اختر قریشی نے کی اس موقع پر تاجروں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ٹیکسز،بنکوں سے قرضہ جات کے حصول،درآمدات و برآمدات کے مسائل اور بڑھتی مہنگائی پر بات چیت کی گئی جبکہ دونوں وفود نے خواجہ محمد حسین کو ایوان تجارت و صنعت ملتان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی بھی پیش کی جبکہ ملتان تاجر اتحاد کی جانب سے چوہدری محمد حنیف بانی چیئرمین نے خواجہ محمد حسین کی دستار بندی بھی کی خواجہ محمد حسین نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی سی آئی تاجروں اور حکومت کے مابین پل کا کردار ادا کرتا ہے ہم تاجروں کے مسائل ان اتھارٹیز تک پہنچائیں گے اور حکومتی اداروں اور متعلقہ اتھارٹیز سے حل کرانے کی کوشش کریں گے ہم چاہتے ہیں کہ وہ تاجراور ایس ایم ایز جو کورونا لاک دان سے شدید متاثر ہوئے ہیں انہیں حکومت بلاسود اور آسان شرائط پر قرضے جاری کرے تاکہ وہ معاشی بہتری کی جانب سفر کرسکیں ملتان۔ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر خواجہ محمد حسین ملتان تاجر اتحادکے بانی چیئرمین چوہدری محمد حنیف اور مرکزی انجمن تاجران شجاعباد کے عہدیداران حافظ محمد طیب اور حاجی اختر قریشی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفودکے گروپ فوٹوز
خواجہ محمد حسین