مافیا کیخلاف شکنجہ تیار، منڈیوں میں سپلائی چین کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم 

  مافیا کیخلاف شکنجہ تیار، منڈیوں میں سپلائی چین کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم 

  

   ملتان (  نیوز   رپورٹر  )کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے چینی اور آٹے کی کنٹرول ریٹس پر بلاتعطل فراہمی کا حکم جاری کیا ہے انہوں نے ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز کو چینی کوٹے کے مطابق اضلاع میں شہریوں تک شفاف انداز میں پہنچانے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ ہول سیل پوائنٹس اور کریانہ سٹورز پر آٹے کے سٹال فعال کئے جائیں جبکہ چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے ہر شہری تک کو میسر ہونی چاہیے۔ان خیالات (بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں منعقدہ پرائس کنٹرول کے سلسلے میں وڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں اور ڈپٹی کمشنرز وہاڑی،لودھراں اور خانیوال بھی اجلاس میں شریک ہوئیکمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈویژن بھر کی منڈیوں میں سپلائی چین کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے تاکہ مہنگائی کو لگام ڈالی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ چینی اور آٹے فراہمی کی چیکنگ سپیشل برانچ سے کرائی جائے گی اور کسی بھی پوائنت پر عدم دستیابی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ضلعی افسران منڈیوں میں نیلامی کے عمل کا خود معائنہ کریں کیونکہ حکومت پنجاب کا عوام کو مہنگائی سے بچانے پر خصوصی فوکس ہے۔شہریوں کی آگاہی کیلئیڈپٹی کمشنرز سرکاری ریٹس کو نمایاں مقامات پر آویزاں کریں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ منڈیوں میں کسان پلیٹ فارم پر معیار اور کنٹرول ریٹس یقینی بنائے جارہے ہیں۔ضلع کے بڑے شاپنگ سینٹرز پر ڈی سی کانٹر بھی مکمل فعال کردیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منڈیوں میں طلب و رسد اور ریٹ میکنزم پر کڑی نظر ہے۔مہنگائی اور قلت میں ملوث مافیا پر ہاتھ ڈالا جارہا ہے۔عامر کریم خاں نے کہا کہ پولڑی سمیت ٹماٹر اور سبزیوں کے ریٹس کسی صورت بڑھنے نہیں دینگے اس مقصد کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی ضلع بھر میں کریک ڈان کررہے ہیں۔قبل ازیں وڈیو لنک میں ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اضلاع میں پرائس کنٹرول کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ بھی دی  کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے خود فیلڈ میں نکل پڑے۔گزشتہ روز کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کے ہمراہ سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا اور سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے پرائس میکنزم اور رسد پر تفصیلی بریفننگ بھی دیکمشنر نے اس موقع پر ڈپٹی سبزی منڈی میں قائم ہول سیل پوائنٹ کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈویژن بھر میں مہنگائی روکنے کیلئے موثر اقدامات جاری ہیں۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہول سیل پوائنٹس اور کسان پلیٹ فارم پر کنٹرول ریٹس پر اشیا خوردونوش میسر ہیں۔کمشنر ملتان نے بتایا کہ منڈی سے مارکیٹ تک ارزاں نرخوں پر بلاتعطل فراہمی یقینی بنارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ نیلامی کا عمل شفاف بناکر کسانوں کو انکی محنت کا ثمر دینگے۔پولٹری،آٹا اور چینی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے پرائس مجسٹریٹس کو ٹارگٹ دے دیا۔عامر کریم خاں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے تفصیلی بریفننگ بھی دی۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -