کمشنر ملتان کا پناہ گاہ سمیت مختلف علاقوں کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

کمشنر ملتان کا پناہ گاہ سمیت مختلف علاقوں کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر)کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز پناہ گاہ کا دورہ کیا۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ پر واقع پناگاہ میں انتظامات چیک کئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن بھی موجود تھے(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے پناگاہ میں مقیم بے گھر افراد سے ملاقات بھی کی اور انکے مسائل دریافت کئے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے پناگاہ میں انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بے گھر افراد کیلئے پناہگاہوں کا انقلابی منصوبہ شروع کیا ہے جس سے ہزاروں بے گھر افراد مستفید ہورہے ہیں اس تناظر میں جنرل بس سٹینڈ کی پناہگاہ میں بہترین قیام و طعام کی سہولیات میسر ہیں۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شہری حدود میں بھی پناہ گاہ مختص کرنے کی حکمت عملی بنارہے ہیں۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر پناہگاہوں میں شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔عامر کریم خاں نے کہا کہ پناہگاہوں کی سکیورٹی کیلئے بھی سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔بعد ازاں کمشنر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے پناگاہ کی حدود میں کھجور کے تیار درخت اور پودے بھی لگائے۔کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے قلعہ کہنہ پر ٹوائلٹس میں پانی کی عدم فراہمی پر برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ  سپورٹس گراؤنڈ میں پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے۔شہریوں کو چہل قدمی کیلئے خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے۔واسا گھریلو صارفین کو پانی کی فراہمی یقینی بنائے۔ صاف پانی کے پائیپوں کی لیکج کی فوری مرمت کی جائے۔صاف پانی زندگی ہے، شہریوں کی صحت کیلئے واسا اقدامات کرے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے گلیوں میں جاکر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔پی ایچ اے کو پارکوں اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو اہم شاہراہوں کیساتھ گلیاں صاف کرنے کا بھی حکم دیا انہوں نے کہا کہ تمام محکمے باہمی ربط کیساتھ حکومتی پالیسی کے ثمرات عوام تک پہنچائیں۔پی ایچ اے، کارپوریشن، سپورٹس، ڈویلپمنٹ افسران موجود تھے۔

جائزہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -