انٹری گیٹ شعبہ انجینئرنگ کا شاہکار،ڈی جی ایم ڈی اے

انٹری گیٹ شعبہ انجینئرنگ کا شاہکار،ڈی جی ایم ڈی اے

  

  ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا ہے کہ ملتان کے داخلی راستوں پر خصوصاً قادرپورراں پر بنایا جانے والا انٹری گیٹ ایم ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ کا شاہکار ہے۔شعبہ انجینئرنگ ایم ڈی اے کا اہم ترین شعبہ ہے جس کا (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

کیا ہوا کام شہریوں کو نظر آتا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے مزید کہا کہ قادرپورراں انٹری گیٹ کی تعمیر میں ملتان کی ثقافت کو مدنظر رکھا گیا ہے اور اس امر کا بھی خیال رکھا گیا ہے کہ ہیوی ٹریفک گزرنے میں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے ایم ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ کو اس شاہکار کی تعمیر پر خراج تحسین پیش کیا اور انہوں نے کہا کہ شہر کے دوسرے انٹری گیٹوں کو بھی اسی طرح خوبصورت اور ملتانی قدیم ثقافت کے مطابق تعمیر کیا جائے۔ڈی جی نے کہا کہ ایم ڈی اے نے کم سے کم تخمینہ لاگت میں بہترین پراجیکٹ تیار کیا ہے۔

ڈی جی ایم ڈی اے

-

مزید :

ملتان صفحہ آخر -