مسلم لیگ ضیاء، وائٹل گروپ کے زیراہتمام ڈاکٹرعبدالقدیر کی یاد میں دعائیہ تقریب

مسلم لیگ ضیاء، وائٹل گروپ کے زیراہتمام ڈاکٹرعبدالقدیر کی یاد میں دعائیہ ...

  

  ہارون آباد(نامہ نگار)  پاکستان مسلم لیگ ضیاء وائٹل گروپ کی جانب سے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب و بلندی درجات کے سلسلے میں وائٹل دسترخوان ہارون آباد میں دعائیہ تقریب انعقاد پذیر کی گئی جس میں سربراہ وائٹل گروپ حاجی محمد سعید، صوبائی صدر مسلم لیگ ضیاء چوہدری غلام مرتضیٰ سابق ایم پی اے،پروفیسر ڈاکٹر حافظ غلام محیی الدین،(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد علی،ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد محمد وسیم،ایس ایچ اوسٹی ابصارحسین گجر سمیت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے عقیدت مند کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی. دعائیہ تقریب میں شرکا نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں وطن عزیز کا جانثار اور مثالی قومی ہیرو قرار دیا اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے لئے ان کی قربانیوں اور کام کو روشن کردار کا ایک سنگ میل اور ناقابلِ فراموش باب کا درجہ دیتے ہوئے ان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو بھرپور انداز سے اجاگر کیا. شرکاء تقریب میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے محبت و عقیدت کے لازوال مناظر دیکھنے میں آئے اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے شرکا اپنے اپنے انداز سے اس انمول ہیرو کی یادوں اور کارناموں کو بیان کرتے ہوئے جذبات کا اظہار کرتے رہے. مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین نے دعا کرائی اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر قومی سانحہ اور غم و سوگ کی کیفیت میں سرشار شرکاء کی پر خلوص دعائیں برائے بلندی درجات اللّٰہ کریم کے حضور پورے خشوع و تکریم سے پیش کیں اور اس عظیم الشان قومی ہیرو کی مغفرت کیلیے شرکا نے اپنی دعاؤں کا عقیدت مندانہ اظہار کیا.

تقریب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -