7سالہ بچی سے مبینہ بداخلاقی کی کوشش، ملزم گرفتار، کارروائی شروع

7سالہ بچی سے مبینہ بداخلاقی کی کوشش، ملزم گرفتار، کارروائی شروع

  

صادق آباد(تحصیل رپورٹر) موضع علی پور بستی بھونڈی کی رہائشی صوفیہ بی بی نے تھانہ صدر صادق آباد میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کی 7سالہ بیٹی فاطمہ جامعہ مسجد میں سپارہ قرآن پاک پڑھنے جاتی تھی گزشتہ روز جب وہ فاطمہ سپارہ پڑھنے کے(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

 لئے مسجد میں جارہی تھی تو 60بشیر احمد جو کہ مسجد میں پہلے سے موجود تھا میری بیٹی کو زبردستی پکڑ کر مسجد کے برآمدے میں لے گیا اور  بداخلاقی کی کوشش کی  جس پر بچی نے  رونا شروع کردیا تو اہل علاقہ محمد رفیق،محمد نوید ودیگر پہنچ گئے  پولیس نے صوفیہ بی بی کی درخواست پر بجرم زیر دفعہ 376اور511ت پ کے تحت ملزم بشیر احمد کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا اور پابند سلاسل کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

بداخلاقی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -