دریائے چناب،کناروں سے مٹی غائب،حفاظتی بند کمزور

دریائے چناب،کناروں سے مٹی غائب،حفاظتی بند کمزور

  

 مظفرگڑھ،چوک مہرپور(بیورو رپورٹخ،تحصیل رپورٹر،نمائندہ پاکستان)تھانہ صدر مظفرگڑھ کے علاقہ ہیڈمحمدوالہ کے مقام پر دریا چناب کے کناروں سے مٹی اٹھانے سے پل،حفاظتی بندکمزور ہوگئے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر نزدیکی آبادی شدیدخطرہ سیدوچار،این ایچ اے کی جانب سے ڈی سی،ڈی پی او مظفرگڑھ کوکاروائی کے لیئے لیٹرجاری 15 روزگزرنے کے باوجودکاروائی نہ ہوسکی اہل علاقہ کاوزیراعلی پنجاب،کمشنرڈیرہ سے نوٹس لینے کامطالبہ۔تفصیل کے مطابق ہیڈمحمدوالہ کے مقام پر ملتان،مظفرگڑھ کے بااثرٹھیکیداروں کی جانب سے دریاچناب (بقیہ نمبر55صفحہ6پر)

کے کناروں اور پل کے قریب سے گزشتہ کئی مہینوں سے ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعہ مٹی اورریت اٹھانے کاسلسلہ جاری ہے مقامی افرادکی جانب سے7 ماہ قبل  این ایچ اے کو درخواست دی گئی جس پرفوری نوٹس لیتے ہوئے ٹریکٹرمالکان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکیاگیااور ریت اٹھانے کاسلسلہ عارضی طورپہ بندہوگیا تاہم اب گزشتہ تین ماہ سے دوبارہ یہ سلسلہ شروع ہوگیاہے جہاں پرروزانہ تین سوسے زائدٹرالیاں لوڈ ہوکرمظفرگڑھ،ملتان کے علاقوں میں جاتی ہیں حفاظتی بندکمزور اورپل کی خستہ حالت کودیکھتے ہوئیدریاکے نزدیکی مکینوں نے دوبارہ ٹھیکیداروں کے خلاف درخواست دی جس پرنوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹرمینٹیننس این ایچ اے ساؤتھ پنجاب محمدرفیق نے ڈی سی۔ڈی پی او مظفرگڑھ کو ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی کرنے کے لئیے لیٹرلکھا مگر 15 روزگزرنے کے باوجودبھی بااثرٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی نہ ہوسکی اہل علاقہ محمدحفیظ،محمدرمضان، نذرحسین، قادربخش، محمداعظم، رانانذر،ڈاکٹربشیر،فوجی نذیراحمد ودیگردرجنوں افرادنے بتایاکہ ہم نے متعددبارٹھیکیداروں کوریت اٹھانے سے منع کیاہے جس پروہ مسلح ہوکرآجاتے ہیں متعددباریہاں پرفائرنگ کے واقعات رونماہوچکے ہیں جبکہ مقامی پولیس خاموش تماشائی کاکرداراداکررہی ہے اہل علاقہ نے وزیراعلی پنجاب،کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

کمزور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -