تونسہ میں 750سولر لائٹس نصب کرنیکی تیاریاں، تخمینہ فائنل

  تونسہ میں 750سولر لائٹس نصب کرنیکی تیاریاں، تخمینہ فائنل

  

ڈیرہ غازیخان)سٹی رپورٹر،نمائندہ خصوصی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ شہر میں 750 سولر لائٹس نصب کی جائیں گی۔شہر کی خوبصورتی،ٹف ٹائلز  اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر  65 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔منصوبہ کو رواں مالی سال کے دوران مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔یہ ہدایات کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اجلاس میں پبلک ہیلتھ کی جاری سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ایس ای پبلک ہیلتھ احسان الحق نے بریفنگ دی۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر (بقیہ نمبر56صفحہ6پر)

موجود تھے۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ صاف پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔پینے کے پانی کی سکیمیں جلد مکمل کی جائیں۔واٹر سپلائی پائپ لائن،ٹیوب ویل اور مشینری کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔کمشنر کو اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سخی سرور میں واٹر سپلائی سکیم  پر تین کروڑ 97 لاکھ روپے خرچ ہوں گے اور منصوبہ دو سال کے دوران مکمل ہوگا۔وہوا میں واٹر سپلائی سکیم کی توسیع پر کام کیا جارہا ہے جس پر سات کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہوں گے اور منصوبہ کی تکمیل کیلئے جون 2022 کی ٹائم لائن دی گئی ہے۔

فائنل 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -