میلسی میں پھر وارداتیں،تاجروں،شہریوں کا شدید احتجاج

میلسی میں پھر وارداتیں،تاجروں،شہریوں کا شدید احتجاج

  

 میلسی(تحصیل رپورٹر) میلسی شہر میں مسلسل چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے شہریوں اور تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی گذشتہ شب نامعلوم کار سوار ڈاکوؤں نے شہر کے پر رونق علاقے میلسی ٹریڈ سنٹر کے الحمد پلازہ میں میاں نور صمد کی کاسمیٹکس کی ہول سیل کی دکان اور شہریار کی گارمنٹس کی دکان کے تالے توڑ کر اندر سے ساڑھے 6 لاکھ روپے مالیت کا کاسمیٹکس کا سامان اور ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا گارمنٹس کا سامان اٹھا لیا اور دکانوں کے ٹوٹے تالے ہمراہ لیکر فرار ہو گئے اسی طرح کالونی چوک میں وقار احمد کی ٹریکٹر سپیئر پارٹس کی دکان کے تالے توڑ کر بھی (بقیہ نمبر57صفحہ6پر)

نامعلوم چور اندر سے ہزاروں روپے کی نقدی اور قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے جبکہ کہروڑ پکا روڈ کے مہر اللہ دتہ کے الیکٹرک ورکشاپ کے تالے توڑ کر اندر سے لاکھوں روپے مالیت کے تانبے کی تاروں کی بوریاں نامعلوم چور لے اڑے شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر مرکزی تاجر اتحاد کے رہنماؤں وسیم احمد شیخ، سید شیراز حسین کاظمی، ملک امیر بخش، ندیم حیدر خان کھچی، ابرار احمد انصاری، حاجی محمد اشر، محمد عقیل اشرف، ملک محمد کاشف،ملک محمد احمدماجد رشید مونی،محمد ظفر عمران، ملک محمد حنیف، جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے محمد سلیم چوہان، محمد کاشف جٹ، راجو کھوکھر، محمد زاہد بھٹی اور دلشاد احمد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ تاجروں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے اور پولیس گشت کا نظام بہتر بنایا جائے اور ان وارداتوں میں لوٹا گیا لاکھوں روپے کا سامان برآمد کیا جائے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -