مائنس جام کمال کے علاوہ کوئی آپن قبول نہیں، ناراض ارکان 

مائنس جام کمال کے علاوہ کوئی آپن قبول نہیں، ناراض ارکان 

  

        کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مائنس جام کمال کے علاوہ کوئی آپشن قبول نہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی سے ملاقات ہوئی جس میں سپیکر عبدالقدوس بزنجو، سینیٹر منظور کاکڑ، سینیٹر کہدہ بابر، سردار عبدالرحمان کھیتران، نصیب اللہ بازئی سمیت دیگر موجود تھے۔ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،تحریک عدم اعتماد کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پربھی گفتگوکی گئی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک نے ناراض اراکین سے اختلافات افہام تفہیم کے ساتھ حل کرنے کی درخواست کی جس پر ارکان نے جام کمال کے مستعفی ہونے تک بات چیت سے انکارکرتے ہوئے دو ٹوک جواب دیا کہ مائنس جام کمال کے علاوہ کوئی آپشن قبول نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ اول -