پنجاب بھر میں انٹر امتحانات کے نتائج کا اعلان آج،میٹرک کا کل کیا جائیگا

پنجاب بھر میں انٹر امتحانات کے نتائج کا اعلان آج،میٹرک کا کل کیا جائیگا

  

 لاہور (لیڈی رپورٹر)انتظار کی گھڑیاں ختم، بالآخر انٹراور میٹرک امتحانات نتائج کاشیڈول سامنے آگیا، لاہور سمیت پنجاب کے دیگر تعلیمی بورڈ زانٹر امتحانات کے نتائج کااعلان آج14اکتوبرکو شام پانچ بجے کریں گے،جبکہ میٹرک امتحانات کے نتائج کااعلان 16اکتوبر کوشام پانچ بجے کیاجائے گا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے پرموشن پالیسی بھی جاری کردی،دسویں اور باہو ر یں جماعت میں فیل ہونیوالے طلبہ کو پاسنگ مارکس دیکر پاس کردیا جائے گا، نتائج سے مطمئن نہ ہونیوالے طلبہ تیس دن کے اندر بورڈ کو آگاہ کریں گے بورڈز طلبہ کے نتائج کو کینسل کردینگے، انٹر کے طلبہ کا سپیشل امتحان27نومبرکو لیاجائیگا، دسویں جماعت کا سپیشل امتحان 11 دسمبر کوہوگا،پالیسی کا اطلاق صرف 2021 ء کے امتحانات پر ہوگا۔

نتائج اعلان

مزید :

صفحہ اول -