نیب ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج 

  نیب ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج 

  

اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں عبدالطیف قریشی نامی شخص نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نیب آرڈیننس کو چیلنج کردیا ہے، درخواست میں وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے سپریم کورٹ کے مختلف فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 8اکتوبر 2021 کو وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا، ترمیمی آرڈیننس کی شقیں قانون سے مطابقت نہیں رکھتیں، کسی مخصوص شخص کیلئے آرڈیننس جاری ہونا خلاف قانون، ریٹائرڈ ججز کی دوبارہ تعیناتی آزاد عدلیہ کے بھی خلاف ہے، اس لئے نیب ترمیمی آرڈیننس کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

نیب آرڈیننس 

مزید :

صفحہ اول -