اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے قریب قدیم ترین مسلم قبرستان مسمار کردیا،او آئی سی کی مذمت

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے قریب قدیم ترین مسلم قبرستان مسمار کردیا،او آئی سی ...

  

 بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے قریب الیوسفیہ کے مقام پر قدیم ترین مسلم قبرستان مسمارکردیا۔اسرائیلی میونسپلٹی انتظامیہ نے بلڈوزر سے قبرستان کی قبریں مسمار کیں۔عرب میڈیا کے مطابق قبریں مسمار کرنے پر علاقہ مکینوں نے مزاحمت کی جس پر قابض انتظامیہ کو کام روکنا پڑا۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ قبرستان میں 1948 سے 1967 کے درمیان شہید ہونے والے فلسطینی شہدا کی قبریں ہیں۔واقعہ کے خلاف فلسطینیوں نے شدید احتجاج کیا اور اس دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلی انتظامیہ پارک بنانے کیلئے قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنا چاہ رہی ہے جبکہ اسرائیلی انتظامیہ نے2016 میں بھی قدیم ترین باب الرحمہ قبرستان کی قبریں مسمار کی تھیں۔دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کا قبرستان مسمار کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

 مسجد اقصیٰ

مزید :

صفحہ اول -