ہر نیا دن پی ٹی آئی حکومت کی نا اہلی کا ثبوت پیش کرتا ہے: شہبا ز شریف

  ہر نیا دن پی ٹی آئی حکومت کی نا اہلی کا ثبوت پیش کرتا ہے: شہبا ز شریف

  

      لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے ہر نیا دن پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کا ثبوت پیش کرتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا پی ٹی آئی حکومت قومی معاملات کے انتظامی امورمیں بھی نااہل ثابت ہوئی۔ ہر نیا دن حکومت کی نااہلی کا ثبوت پیش کرتا ہے۔ بدترین معیشت، بیڈ گوننس، روپے کی بے قدری اور عدم استحکام پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کی واضح مثالیں ہیں۔

شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -