خیبر پختونخوا کی فائنل میچ میں ہوم سٹی سینٹر ل پنجاب کو شکست، قومیT.20ٹورنامنٹ جیت لیا

خیبر پختونخوا کی فائنل میچ میں ہوم سٹی سینٹر ل پنجاب کو شکست، قومیT.20ٹورنامنٹ ...

  

          لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل ٹی ٹونٹی ٹائٹل کادفاع کرنیوالی خیبرپختونخوا کی کرکٹ ٹیم نے فائنل میچ میں ہوم سٹی سینٹرل پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر نیشنل ٹی ٹونٹی چیمپئن رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔ چیمپئن ٹیم نے مدمقابل ٹیم کی طرف سے دیا گیا 149 رنز کا ہدف 17 اوور ز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حا صل کرلیا۔افتخار احمد کو 16 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 45 رنز کی جارحانہ اننگز اور تین وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔گو کہ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی اننگز کا آغاز پراعتماد نہ تھا، پہلا اوور میڈین دینے کے بعد محمد حا ر ث 10 کے مجموعی سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔اس موقع پر ان فارم بیٹرز صاحبزادہ فرحان اورکامران غلام نے خیبرپختونخوا کی جا نب اننگ مستحکم کرنے کے عمل کا آغاز کیااور دونوں کھلاڑیوں نے 47 رنز کی شراکت قائم کی۔صاحبزادہ فرحان 26 اور کامران غلام 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔تاہم کپتان افتخار احمد نے کریز پر پہنچتے ہی دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیل کر خیبرپختونخوا کو ٹائٹل جتوا دیا۔انہوں نے 19 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ عا د ل امین 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ثمین گل، محمد فیضان اور قاسم اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل احمد شہزاد اور کامران اکمل کی 85 رنز کی عمدہ شراکت کے باوجود سینٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی، تاہم دونوں بیٹرز کے آؤٹ ہونے کے بعد سینٹر ل پنجاب کا کوئی بھی بیٹر زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا اور وقفے وقفے سے آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتا رہا۔احمد شہزاد نے 36 گیندوں پر 4 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 42 جبکہ 29 گیندوں پر 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ سینٹرل پنجاب کامڈل آرڈر مکمل طور پر فلاپ ہوگیا۔کامران اکمل اور احمد شہزاد کے علاوہ ڈبل فگرز میں داخل ہونیوالے سینٹرل پنجاب کے باقی دو بیٹرز قاسم اکرم 20 اور فہیم اشرف 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔سینٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 148 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ اسپنر افتخار احمد نے 5 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد عمران نے 3 جبکہ ارشد اقبال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ خالد عثمان اور عمران خان سینئر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

فائنل میچ 

مزید :

صفحہ اول -