پنجاب میں 12 ربیع الاول  تک پبلک ٹرانسپورٹ میں  گانے چلانے پر پابندی عائد

پنجاب میں 12 ربیع الاول  تک پبلک ٹرانسپورٹ میں  گانے چلانے پر پابندی عائد

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)عشرہ شان رحمت للعالمین ؐ کی مناسبت سے پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ  میں گانے چلانے پر  پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ربیع الاول تک دوران سفر  پبلک ٹرانسپورٹ میں تلاوت قرآن پاک اور حمدیہ و نعتیہ کلام چلایا جائے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہیکہ عشرہ شان رحمت للعالمین  ؐکے احترام میں گاڑیوں میں فلمیں اور گانے نہ  چلائے جائیں۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیزکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشرہ شان رحمت للعالمین ؐ  کے تناظر میں جاری احکامات کویقینی بنایا جائے۔

 پابندی عائد

مزید :

صفحہ اول -