پاکستان اور ایران د و برادر ملک، علاقائی امن کیلئے قریبی تعاون بہت ضروری: جنرل باجوہ 

پاکستان اور ایران د و برادر ملک، علاقائی امن کیلئے قریبی تعاون بہت ضروری: ...

  

راولپنڈی (آئی این پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاویدباجوہ نے کہاہے کہ پاکستان اور ایران دو برادر ملک ہیں، علاقائی امن اور استحکام کے لیے دونوں کا  قریبی تعاون بہت ضروری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  بدھ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف (سی جی ایس)میجر جنرل محمد باقری نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ  جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ جہاں ایرانی  چیف آف جنرل سٹاف کو فوج کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، مہمان خصوصی نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔بعد ازاں ایرانی چیف آف آرمی سٹاف نے پاک فوج کے سربراہ  جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران افغانستان کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور سرحدی انتظام خاص طور پر پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں نے دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے اور علاقائی امن کیلئے مل کر کام کرنے اور دہشت گردی جو مشترکہ دشمن ہے، کا مل کر جواب دینے  پر اتفاق کیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید  نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو برادر ملک ہیں اور علاقائی امن اور استحکام کیلئے ہمارا قریبی تعاون بہت ضروری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی سطح کی ملاقات کے دوران، ایرانی وفد کو ایک جامع علاقائی سلامتی اور آپریشنل صورتحال کے علاوہ پاک فوج کے تربیتی نظام بشمول دوست ممالک کے ساتھ تعاون اور مختلف مشترکہ فوجی مشقوں کے انعقاد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق  ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف  نے  فوج سے فوج  کے  تعلقات  خاص طور پر انسداد دہشت گردی اور تربیتی  حدود کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا  اظہار کیا۔

جنرل باجوہ 

راولپنڈی (آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل احمد باقر نے  ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی تعاون سمیت خطے کی افغانستان کے تناظر میں صورتحال اور انسداد دہشت گردی امور پر گفتگو کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیاجہاں ان کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی تعاون سمیت خطے کی افغانستان کے تناظر میں صورتحال اور انسداد دہشت گردی امور پر گفتگو کی گئی جبکہ باہمی فوجی رابطوں کو مزید فروغ اور وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا، دونوں جانب سے مشترکہ بارڈرز کو دوستی اور امن کی سرحد قرار دینے کا اظہار کیا گیا، جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کا قومی اور عالمی معاملات پر یکساں مؤقف ہے، دونوں ممالک میں فوجی،سٹریٹجک تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، ایرانی چیف کے دورے سے دفاعی تعاون کا نیا باب شروع ہوگا، ایرانی چیف آف جنرل سٹاف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل قدر اور دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی افواج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس 

مزید :

صفحہ اول -